نیویارک : پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران سے متعلق اجلاس میں کہا کہ فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور مزید کشیدگی سے گریز کرنا چاہیے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ مستقل جنگ بندی قائم کی جائے اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہونا چاہیے۔ پاکستان ایرانی جوہری مسئلے کے پرامن حل کی حمایت جاری رکھتا ہے اور تنازع کے پائیدار حل کے لیے سفارتکاری کے آزمودہ اصول اپنانے پر زور دیا۔