Get Alerts

امریکا کے زمینی حملے کا سامنا کرنے کے لیے تیار، جوہری مذاکرات کا امکان خارج

 امریکا کے زمینی حملے کا سامنا کرنے کے لیے تیار، جوہری مذاکرات کا امکان خارج

تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے زمینی حملے کا انتظار کر رہا ہے اور جنگ بندی کا کوئی مطالبہ نہیں کر رہا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے زمینی کارروائی کی تو یہ امریکی فوج کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

عراقچی نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند نہیں کیا، بلکہ بحری جہاز خود گزرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ جنگ جاری رہنے کی صورت میں ایران ہر آپشن پر غور کرے گا، لیکن امریکا کے ساتھ کوئی رابطہ یا جوہری مذاکراتی چینل نہیں کھولا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے سے امریکا کے سٹیووٹکوف یا جیرڈ کشنر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ٹیگز: