واشنگٹن : سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر جلد ایران پر اپنی کارروائیوں کی فتح کا اعلان کر سکتے ہیں، جیسے آیت اللہ خامنہ ای کو ہٹانا اور ایران کے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کو نقصان پہنچانا۔
بلنکن نے یہ بھی کہا کہ ایرانی حکومت کے مستقبل کا فیصلہ خود ایرانی عوام پر چھوڑ دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید تجویز دی کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر کیے گئے اقدامات کے بعد ایرانی عوام کو مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دے، اور جنگ ختم کرنے کے لیے یہ بھی ایک ممکنہ راستہ ہو سکتا ہے۔