واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے کے لیے کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، امریکی افواج جب چاہیں اسے اپنے قبضے میں لے سکتی ہیں کیونکہ یہ مواد اس وقت بھی امریکی نگرانی میں ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی ٹھوس معاہدہ طے پا جاتا ہے تو وہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کے لیے تیار ہیں اور ان کا احترام کریں گے۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ فی الحال جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر ایران یا اس کے حامیوں کی طرف سے امریکی فوج پر کوئی حملہ ہوا یا کوئی فوجی ہلاک ہوا، تو اسے جنگ کا دوبارہ آغاز سمجھا جائے گا اور بھرپور فوجی جواب دیا جائے گا۔