Get Alerts

پنجاب میں ہر ضلع میں اینٹی ڈرون یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں ہر ضلع میں اینٹی ڈرون یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے ہر ضلع میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے اور ہر ضلع کو اینٹی ڈرون سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ہر ضلع میں ڈی پی او کی سربراہی میں یہ یونٹ کام کریں گے اور اینٹی ڈرون سسٹمز دشمن یا شرپسند عناصر کے ڈرونز کو جیمرز کی مدد سے ناکارہ بنانے میں مدد کریں گے۔

حکومت نے عوامی تحفظ اور فضائی نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے پولیس کی استعداد میں اضافہ بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ، پنجاب بھر میں پہلے ہی آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پابندی (دفعہ 144) نافذ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں،

ٹیگز: