Get Alerts

امریکی نشریاتی ادارے کی تحقیقات میں ایران کی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

امریکی نشریاتی ادارے کی تحقیقات میں ایران کی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تحقیق کے مطابق ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی کئی اہم فوجی اہداف پر کامیاب حملے کیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے اردن میں جدید تھاڈ (THAAD) سسٹم کا ریڈار تباہ کیا، جبکہ متحدہ عرب امارات کے دو مقامات پر بھی تھاڈ ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم امارات میں ریڈار عمارت کے اندر ہونے کی وجہ سے نقصان کی صحیح مقدار کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

اسی طرح، قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم بھی تباہ کر دیا گیا۔ سی این این کے تجزیے کے مطابق ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر دشمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔

ٹیگز: