Get Alerts

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار

 ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے اور آج بھی سونا مزید سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 915 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر سستا ہو کر 5110 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
 

ٹیگز: