سینئر پی ٹی آئی رہنما کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان

سینئر پی ٹی آئی رہنما کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان

کراچی: لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو شکست دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبدالشکور شاد نے طبیعت کی خرابی کے باعث سیاسی سرگرمیاں ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن کا بھی حصہ نہیں بنیں گے۔تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عبدالشکور شاد کے سیاست سے دوری اختیار کرنے کی وجہ خرابی صحت نہیں بلکہ  تنظیمی اختلافات ہیں جن کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے مکمل طور پر سیاست سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ عبدالشکور شاد نے 2018 کے عام انتخابات میں لیاری این اے 246 سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئر مین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی تھی۔

مصنف کے بارے میں