ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ 

ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ 

کراچی :عید کی  چھٹیوں کے بعد بھی ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ،انٹر بینک میں ڈالر 94 پیسے مزید مہنگا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں عید کی تعطیلات کے بعد پہلے اور کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  94 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 185.69 سے بڑھ  کر 186.63 روپے پر بند ہوا ہے۔