Get Alerts

عمران خان کو 10 اور 11 مئی کو سی ٹی ڈی نے طلب کرلیا 

عمران خان کو 10 اور 11 مئی کو سی ٹی ڈی نے طلب کرلیا 
سورس: file

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے نئی مشکل آگئی ہے۔  محکمہ انسداد دہشت گردی  اسلام آبا د نے سابق وزیراعظم کو   10 اور 11 مئی کو  طلب کرلیا ہے۔

 سی ٹی ڈی اسلام آباد کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی   کوطلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔  عمران خان کو دو مقدمات میں 10مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ دو مقدمات میں 11مئی کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا ہے۔

 سی ٹی ڈی کے نوٹس  میں کہا گیا ہے کہ عمر ان خان شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔ اگر عمران خان کے پاس اپنے حق میں کوئی شواہد ہیں تو پیش کریں۔ حاضر نہ ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔