سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں پی ٹی آئی حمایتی گروپ کے خلاف بغاوت 

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں پی ٹی آئی حمایتی گروپ کے خلاف بغاوت 
سورس: file

اسلام آباد : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اکثریتی ارکان کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہوا۔ سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی کے اکثریتی دس ارکان نے صدر عابد زبیری کے خلاف بغاوت کردی ہے۔  واضح رہے کہ عابد زبیر پی ٹی آئی حمایتی ہیں۔

اجلاس میں قرار داد پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے معطل سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کیساتھ مل کر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ۔ ایگزیکٹو باڈی کی منظوری کے بغیر صدر، سیکرٹری درخواست دائر نہیں کرسکتے تھے ۔ 

قرارداد کے مطابق سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی صدر اور معطل سیکرٹری کی درخواست کی حمایت نہیں کرتے، پاکستان بار کونسل کے خلاف صدر اور معطل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کی درخواست قابل سماعت نہیں، مسترد کی جائے۔ 

مصنف کے بارے میں