Get Alerts

ملک کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاص طور پر جنوب مشرقی سندھ اور آزاد کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، جہاں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل (بدھ کے روز) بھی ملک بھر میں عمومی طور پر موسم گرم اور خشک رہے گا، لیکن بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں بارش کے امکانات برقرار رہیں گے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے کچھ بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ علاقوں کے شہریوں کو احتیاط برتنے اور موسم کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: