ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
سورس: File

اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت  بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،سیالکوٹ، نارووال، لاہور اورگوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

گجرات، سرگودھا، مری اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مانسہرہ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور، ایبٹ آباد،،لکی مروت، کرک، سوات، دیر اورکرم میں بارش جبکہ کوہستان اور کو ہا ٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیا ت کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

مصنف کے بارے میں