Get Alerts

وزیر اعظم شہباز شریف کل گلگت جائیں گے، قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف کل گلگت جائیں گے، قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے

اسلام آباد / گلگت  وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل (7 مئی کو) گلگت بلتستان کا اہم سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران ہونہار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ مراسلے کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اس اہم تعلیمی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ خط میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیشِ نظر اس تعلیمی تقریب یا وزیراعظم کے کسی بھی دوسرے سرکاری ایونٹ میں سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی امیدوار کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
دورے کے دوران وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔
    حکومتی ترجمان کا کہنا ہے وزیراعظم کے اس دورے کا مقصد گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کر کے تعلیمی میدان میں خود مختار بنانا ہے۔ الیکشن کمیشن کے قوانین کی روشنی میں تقریب کو مکمل طور پر غیر سیاسی اور شفاف رکھا جائے گا۔

ٹیگز: