Get Alerts

اسمارٹ فون آپ کی مخبری کررہے ہیں

 اسمارٹ فون آپ کی مخبری کررہے ہیں

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایپل اور اینڈرائڈ سمارٹ فونز کے صارفین کی معلومات محفوظ نہیں ہیں اور ان فونز میں استعمال کی جانے والی بعض ایپس اپنے صارفین کی بہت سی معلومات تیسری پارٹیوں کو بھی فراہم کر رہی ہوتی ہیں

تحقیق کے لیے میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، ہارورڈ یونیورسٹی اور کارنیگی میلن یونیورسٹی کے محققین نےگوگل پلے اور ایپل ایپ سٹور پر موجود 110 ایپس کا تجزیہ کیا۔

انھوں نے یہ دیکھا کہ 73 فیصد اینڈرائڈ ایپس اپنے صارفین کے ای میلز اور ایڈریسز دوسروں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں اور ایپل کی 47 فیصد ایپس ایسی ہیں جو اپنے صارف کے مقام کے متعلق معلومات شیئر کرتی ہیں۔

محققین نے ایچ ٹی ٹی پی اور ایچ ٹی ٹی پی ایس پر ٹریفک ریکارڈ کی جو مختلف ایپس کے استعمال کے دوران وقوع پذیر ہوتی ہے اور خبررسائی کرتی ہے جس میں ذاتی قابلِ شناخت معلومات، ان کے برتاؤ کا مواد جیسے کہ سرچ ٹرمز اور لوکیشن ڈیٹا شامل ہیں۔

امکان ہے کہ آئی او ایس ایپس کے مقابلے میں زیادہ تر اینڈرائڈ ایپس ذاتی معلومات شیئر کرتی ہیں جیسے اینڈرائڈ ایپس نام (49 فیصد ایپس شیئر کرتی ہیں) اور پتہ (25 فیصد شیئر کرتی ہیں) جبکہ آئی او ایس ایپس 18 فیصد تک نام اور 16 فیصد تک ای میل ایڈریس شیئر کرتی ہیں۔

ٹیگز: