ہیکنگ سے نمٹنے کیلئے پاکستانی بینکوں کا ڈارک ویب سائٹس تک رسائی پر غور

ہیکنگ سے نمٹنے کیلئے پاکستانی بینکوں کا ڈارک ویب سائٹس تک رسائی پر غور
کیپشن: image by facebook

کراچی : ہیکنگ سے نمٹنے کے لیے پاکستانی بینکوں نے ڈارک ویب سائٹ تک رسائی پر غور شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بینکوں نے ہیکنگ کے حملوں سے بچاو کے لیے ڈارک ویب سائٹ تک رسائی پر غور شروع کر دیا ہے ، ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ ڈارک ویب سائٹ تک رسائی سائبر حملوں سے بچائو میں اہم ثابت ہو سکتی ہے لیکن یہ آسان کام نہیں ہے ۔

انھوں نے کہا کہ صارفین اپنے اکائونٹس کو محفوظ بنانے کے لیے غیر ملکی ادائیگیوں کا سلسلہ بند کر سکتے ہیں ، بیشتر بینکس نے ادائیگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے چپ والے کارڈز شروع کیے تھے ۔