پیپلزپارٹی بلاول کو سیاست کرنے دے، ن لیگ کی توجہ بلدیاتی انتخابات پر رہے گی : فواد چودھری

پیپلزپارٹی بلاول کو سیاست کرنے دے، ن لیگ کی توجہ بلدیاتی انتخابات پر رہے گی : فواد چودھری
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ میں مصدق ملک کی جگہ ہوتا تو دو ڈھائی سال تک ٹی وی پر آنا ہی چھوڑ دیتا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی گورننس بہتر نہیں ہو رہی تو ہم کیا کریں ؟ ن لیگ اب صرف لاہور کے بلدیاتی انتخابات پر توجہ مرکوز کرے گی ۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری کو سیاست کرنے دیں ، اللہ نہ کرے کہ آصف زرداری گرفتار ہوں ، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت آخری بار ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور حکومت کا متفق ہونا ضروری ہے ، آئنی ترامیم تمام جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے ۔