Get Alerts

بھارت میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے بل بورڈز نصب

بھارت میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے بل بورڈز نصب
کیپشن: وزیراعظم عمران خان کے حق میں یہ بل بورڈز سکھ رہنما ہر پال سنگھ کی جانب سے لگائے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

امرتسر: بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر والے بل بورڈز لگا دیے گئے۔ بھارتی شہر امرتسر میں لگائے گئے بل بورڈز پر وزیراعظم کے ساتھ بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی تصویر بھی آویزاں ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کی کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کے حق میں یہ بل بورڈز سکھ رہنما ہر پال سنگھ کی جانب سے لگائے گئے ہیں جس میں لکھا ہے کہ عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور کوریڈور کھولنے کے اصل ہیرو ہیں۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو پاکستان کی جانب سے کرتارپور میں دنیا کے سب سے بڑے گودوارے کی فقید المثال افتتاحی تقریب رکھی گئی ہے جس میں شرکت کے لیے سرحد پار سے نوجوت سنگھ سدھو سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔