اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ پاکستان اور نیدرلینڈز نے بہت اچھا کھیلا، دونوں ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے دل سے یقین ہے کہ صرف کرکٹ میں ہی نہیں بلکہ ہم ان شاءاللہ بہت جلد تمام شعبوں میں واپس آئیں گے۔‘
Big moment. Congratulations to all of you. Well played, Pakistan ???????? … and Netherlands :)
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 6, 2022
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد ہوئے لکھا کہ بہت اعلیٰ! غیرمعمولی باصلاحیت، خوش قسمت پاکستانی، اللہ کا شکر ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی کی زبردست باؤلنگ، آپ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ اللہ جانتا ہے کہ ہمیں بے چینی کے حالات میں اس خوشخبری کی اشد ضرورت تھی، گرین شرٹس کو سیمی فائنل کیلئے نیک خواہشات۔ انشاءاللہ ہم جیتیں گے۔‘
Well done! Exceptionally talented and lucky Pakistanis ???? Allah Shukar we make it to the semi-finals ????Great bowling by @iShaheenAfridi, you are a gem. God knows we needed this good news to uplift us. Good luck to the green shirts for the semi-finals. Inshallah we will win.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 6, 2022
واضح رہے کہ پاکستان نے آج سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔