Get Alerts

کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچنے کا اشارہ دے دیا

کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچنے کا اشارہ دے دیا

ریاض : ورلڈ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ اپنے شاندار فٹبال کیریئر کو جلد ہی ختم کر کے اپنے اہلخانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں رونالڈو نے کہا کہ 40 سال کی عمر میں اس چمک دمک کے ساتھ فٹبال جاری رکھنا مشکل ہو رہا ہے، اس لیے وہ اب ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

رونالڈو سے جب ان کے فٹبال جوتے اتارنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن وہ جلد اس پر سوچ بچار کر کے کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی 25 یا 26 سال کی عمر سے ہی اپنے مستقبل کی تیاری کر رکھی تھی، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا میرے لیے زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ وہ اپنے فٹبال کیریئر کے اختتام کے بعد اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

رونالڈو، جو اس وقت سعودی عرب کے النصر کلب کے لیے کھیل رہے ہیں، نے اس کلب اور مملکت کے لیے اب تک 952 گول کیے ہیں، اور ان کا فٹبال کی دنیا میں ایک طویل اور کامیاب سفر رہا ہے۔

ٹیگز: