لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے نیا ٹریفک لائسنس پوائنٹس سسٹم متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ نظام دبئی کے جدید ماڈل کی طرز پر بنایا گیا ہے۔
نظام کے تحت ہر خلاف ورزی پر 2 سے 4 پوائنٹس منفی کیے جائیں گے، اور اگر ایک سال میں 20 پوائنٹس کٹ جائیں تو ڈرائیونگ لائسنس دو ماہ سے ایک سال تک معطل کیا جا سکتا ہے۔ اوور سپیڈنگ اور سگنل توڑنے پر 4 پوائنٹس کے علاوہ مالی جرمانہ بھی عائد ہوگا۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ یہ دوہرا جرمانہ نظام شہریوں میں محفوظ ڈرائیونگ کے رجحان کو فروغ دے گا اور صوبے بھر میں ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔