بھارتی شہری نے چائے کا کپ توڑنے پر تین سالہ بچہ قتل کر دیا

بھارتی شہری نے چائے کا کپ توڑنے پر تین سالہ بچہ قتل کر دیا

ممبئی:بھارتی شہری نے چائے کا کپ توڑنے پر تین سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  تین سالہ  بچے کی ماں  کسی کام سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی جب نتین نامی بھارتی شہری  نے اس کو فون کیا اور کہا کہ اس کا بیٹا بےہوش ہونے اور اس کے بعد مر گیا ۔
بچے کی ماں "ناسہک" کی ایک پانچ سالہ بیٹی اور 3سالہ بیٹا تھا اور وہ اپنے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آکر گھر چھوڑ کر آرہی تھی جب اس کی ملاقات نتین سے ہوئی تھی، جس کے بعد  نیتن  یہ کہہ کر اس کو اپنے گھر لے آیا کہ میرا بھائی وکیل ہے اور وہ تمہاری مدد کر دے گا ۔

نیتن کی غیر موجودگی میں اس کی بیٹی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ جب اس کی ماں  کسی کام سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی تو نیتن نے چائے کا کپ توڑنے پر  اس کے بھائی کو  بے دردی سے کو مار کر موت کی گھاٹ اتار دیا۔

بچے کی والدہ  نے جب اس بارے میں جب  نتین سے دریافت کرنے کی کوشش کی تو اس نے دونو ں ماں بیٹی کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا ۔اہل علاقہ نے فورا ََپولیس کو بلا کر خاتون اور بچی کی جان بچائی۔پولیس نے نتین کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔