در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین تیاری ضروری ہے:آرمی چیف 

 در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین تیاری ضروری ہے:آرمی چیف 

راولپنڈی:آرمی چیف  جنرل قمرجاوید باجوہ  نے پاک فوج کے    افسروں اور جوانوں  کے بلند حوصلے  اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے  خطرات کا موثر انداز میں جواب دینے کیلئے اعلی سطح کی تیاریوں پر زور دیا اور کہاکہ  ہمیں خطرات کے مؤثر جواب کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

a93ca8a748e45b7577e6ac62749a3b88

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےاسکردواورگلگت کا دورہ کیا ، آرمی چیف کو کنٹرول لائن پرتعینات افسروں اورجوانوں کی تیاریوں پربریفنگ دی گئی ،اس موقع پر  آرمی چیف نے افسروں اورجوانوں کے جذبے کو سراہا،جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین تیاری ضروری ہے ۔

 گلگت کے دورے کے دوران آرمی چیف نے جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا،آئی ایس پی آر کے مطابق سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن نے بنایا ہے۔ پارک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جدید ریسرچ کے لیے معاون ثابت ہو گا، علاقہ میں سائبر  انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے پراجیکٹ اہم کردار ادا کرے گا،پارک دفاعی کمیونیکیشن میں نوجوانوں کی صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔