کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس: زیادتی کی تصدیق، ملزمان کے سیمپلز ٹیسٹ کیلئے بھجوادیئے

کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس: زیادتی کی تصدیق، ملزمان کے سیمپلز ٹیسٹ کیلئے بھجوادیئے
سورس: File

رانی پور: : رانی پور حویلی میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کے قتل  کیس میں لواحقین کے وکلا نے کہا کہ فاطمہ سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم زیادتی کس نے کی؟ یہ طے ہونا باقی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں فاطمہ کے لواحقین کے وکلا کا کہنا تھا کہ 22 ملزمان کے سیمپلز لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بجھوائے گئے ہیں، اب صرف لاہور سے آنے والی رپورٹ کا انتظار ہے۔

 
کمسن ملازمہ فاطمہ کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ بچی کے مرنے کے بعد کپڑے تبدیل کیے گئے تھے، جس پر عدالت نے احکامات جاری کیے کہ جن کپڑوں میں بچی کی موت واقع ہوئی تھی وہ کپڑے برآمد کیے جائیں۔

 
دورانِ سماعت عدالت نے پیر اسد شاہ کی بیوی اور ملزمہ حنا شاہ سمیت دیگر ملزمان کو 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مصنف کے بارے میں