بلیک مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج، سونا 27000 فی تولہ سستا

بلیک مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج، سونا 27000 فی تولہ سستا

کراچی: بلیک مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ڈالر کے بعد سونے کی قیمتیں بھی تیزی سے کم ہو رہی ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق بلیک مافیا کے خلاف کارروائی کے بعد صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں زبردست کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار روپے ہوگئی۔  کریک ڈاؤن کے بعد سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 27000 روپے کی بڑی کمی ہوچکی ہے ۔ 

صرافہ بازار سے آخری ریٹ بارہ ستمبر کو آئے تھے جس میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار روپے تھا ۔ بارہ ستمبر کو عالمی صرافہ بازار میں 15 ڈالر فی اونس گرنے کے باوجود سٹے بازوں نے  سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 6 سو روپے اضافہ کیا تھا ۔ 

آج دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 60 ہزار 4 سو روپے رہی ۔ 12 ستمبر کو دس گرام  سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 585 روپے تھی ۔ 

بارہ ستمبر سے اب تک دس گرام سونے کی قیمت میں 24 ہزار 715 روپے کی کمی ہوچکی ہے ۔ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 12 ڈالر سستا  ہوا۔ فی اونس سونا 1826 ڈالر سے کم ہوکر 1814 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ 

مصنف کے بارے میں