فخرزمان اور شاداب خان ٹیم میں کیوں ہیں؟ پی سی بی جواب دے: امارات میں پاکستانی سفیر نے سوالات اٹھا دیے 

فخرزمان اور شاداب خان ٹیم میں کیوں ہیں؟ پی سی بی جواب دے: امارات میں پاکستانی سفیر نے سوالات اٹھا دیے 

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے فخر زمان اور شاداب خان کی مسلسل خراب کارکردگی پر ان کی ٹیم میں شمولیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ 

فیصل نیاز ترمذی نے اپنے ٹویٹر (ایکس) اکاؤنٹ پر لکھا کہ فخرزمان اور شاداب خان ٹیم میں کیوں ہیں؟ پاکستان کرکٹ بورڈ جواب دیے۔ 

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز اور آج کے نیدر لینڈ کے خلاف میچ میں بھی فخر زمان ناکام ہوئے ہیں ۔ شاداب خان کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے۔ 

مصنف کے بارے میں