کراچی کیلئے بجلی 4.45 روپے فی یونٹ مہنگی 

کراچی کیلئے بجلی 4.45 روپے فی یونٹ مہنگی 

اسلام آباد : کراچی کیلئےبجلی4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی ہے۔نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

  

پاور ڈویژن کے مطابق اضافہ گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔ کےالیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اورنومبر 2023 میں کی جائیں گی  ۔

 کےالیکٹرک کیلئے فی یونٹ بجلی1.49روپےسے4.45روپے مہنگی کی گئی۔ اس سے قبل نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں