آرمی چیف کی سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت ،   غیرملکیو ں کی وطن واپسی ، کرنسی ریگولرائز کرنے پر بریفنگ 

آرمی چیف کی سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت ،   غیرملکیو ں کی وطن واپسی ، کرنسی ریگولرائز کرنے پر بریفنگ 

کراچی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا اور نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔  اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن،سی پیک پر بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف کو نجی منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، سندھ میں ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر پیشرفت اور گرین سندھ کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں