Get Alerts

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 67 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 67 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ : غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تھم نہ سکا، صیہونی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی حملوں میں مزید 67 نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جبکہ 156 افراد زخمی ہوئے۔ غذائی قلت کے باعث ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا۔

اس انسانی بحران میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شہادتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 67 ہزار 139 ہو چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار 583 تک جا پہنچی ہے۔

اسرائیلی جارحیت صرف رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ صیہونی فورسز نے فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر بھی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ٹیگز: