عید پر ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلموں نے دھوم مچا دی

عید پر ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلموں نے دھوم مچا دی

لاہور: عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں ”پنجاب نہیں جاوں گی“ اور ”نامعلوم افراد 2“نے پہلے ہی ہفتے کامیانی کے جھنڈے گاڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں فلموں کو عید قرباں سے ایک روز قبل پاکستان سمیت برطانیہ، امریکا، یورپ اور خلیجی ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔دونوں فلموں کی ٹیم کی جانب سے فلم کے بزنس سے متعلق دعوے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جن کے مطابق اب تک دونوں فلموں کی کمائی اچھی جا رہی ہیں۔
’پنجاب نہیں جاوں گی‘ کی ٹیم اور کاسٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پوسٹر کے مطابق فلم نے ابتدائی 5 دنوں میں دنیا بھر سے 15 کروڑ روپے بٹور لیے۔

1b7a39b02361b66e6b9c85249b17a547


ایک اور پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’پنجاب نہیں جاوں گی‘ نے برطانیہ میں پہلے ہی دن 8000 پاو¿نڈ کا بزنس کیا، جو بھارتی فلم ’بادشاہو‘ اور پاکستانی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کے مقابلے کہیں زیادہ تھا۔

دوسری جانب فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ اور محسن عباس حیدر جیسے اداکاروں کی فلم ’نامعلوم افراد2‘ کی جانب سے ایسا کوئی دعویٰ یا پوسٹ سامنے نہیں آئی۔’نامعلوم افراد 2‘ کی ٹیم نے 4 ستمبر کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ملک بھر سے ساڑھے 6 کروڑ روپے بٹورنے کا دعویٰ کیا۔

b134861ee2d814e1cbd55a142514212b