یوم دفاع و شہداء، قومی کرکٹرز کے پیغامات اور خراج عقیدت

 یوم دفاع و شہداء، قومی کرکٹرز کے پیغامات اور خراج عقیدت
کیپشن: کرکٹرز نے بھی یوم دفاع و شہداء پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: آج پوری قوم یوم دفاع و شہداء بھرپور جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ 6 ستمبر 1965 کا دن پاکستان کی جنگی تاریخ کا روشن باب ہے جب پاک فوج نے اپنے سے 3 گنا بڑی بھارتی فوج کو شرمناک شکست سے دوچار کیا۔ اُس وقت سے لے کر اب تک ملکی دفاع کے لیے ہمارے جوان آج بھی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

ایسے میں قومی کرکٹرز نے بھی یوم دفاع و شہداء پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔

آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔

9061a3a25461bfedc9aee4e35e040066

سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کے شہداء کو سلام پیش کیا۔

710349b116d3a1e63aaafe3c5f307ef8

نوجوان فاسٹ بولر حسن علی نے بھی وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کی تصویر شیئر کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

09209626545fd81b6a8790eb20acce55

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے یوم دفاع پر شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کیا۔

وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں لکھا، 'اس روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹا سکے۔'

6d33e7b394f301f9db666fe9f8bd6f36

وکٹ کیپر اور بلے باز عدنان اکمل نے بھی ٹوئٹر پر یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے پیغام دیا۔

ed55ed4c1b41c1bab2855c2f7d2f4792

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی یومِ دفاع پاکستان پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور شہریوں کی قربانیوں سے خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں امن قائم ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا اپنا تعلق بھی وادی تیرہ سے ہے اور شکر ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔