Get Alerts

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 232 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 613 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 57 ہزار 131 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 52 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.32 فیصد رہی ۔