کراچی :ایئر وائس مارشل شہریار خان نے یومِ دفاع کے موقع پر کہا ہے کہ ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے اور آئندہ جنگ میں سکورچھ صفرتک محدود نہیں رہے گا بلکہ ساٹھ صفرہوگا
یہ بیان انہوں نے کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنا پاک فضائیہ کی اکیڈمی اصغر خان کے لیے ایک اعزاز ہے۔
ایئر وائس مارشل نے 6 ستمبر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کی یاد دلاتا ہے اور آج بھی ہم ہر محاذ پر پوری طرح تیار کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے نہ صرف جنگ کے دوران بلکہ امن کے وقت بھی عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا، اور تکنیکی جدت نے پاکستان کی فضائیہ کو دنیا بھر میں ممتاز مقام دیا ہے۔
شہریار خان نے کہا، "پاک فضائیہ عوام کی اُمیدوں پر پورا اتر رہی ہے اور ہمارے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔" انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔