نئی دہلی: بھارتی فضائیہ میں قیادت کے بحران نے شدت اختیار کر لی ہے، ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو ان کے عہدے سے صرف سات ماہ بعد ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، رافیل طیاروں کی کارکردگی اور پاکستانی فضائی ردعمل کے بعد ایئر مارشل دھارکر نے اپنے ہی پائلٹس کی تربیت اور تیاری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
اس سے قبل شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو بھی تبدیل کیا جا چکا ہے، جس سے بھارتی فوجی قیادت میں مسلسل تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ نئی تعیناتی کے تحت ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو نائب فضائی سربراہ تعینات کیا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق، حالیہ تبدیلیاں مودی حکومت اور فوجی قیادت کے درمیان بڑھتی ہوئی بداعتمادی کا اظہار ہیں۔ پاہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد یہ دوسرا بڑا عسکری اقدام ہے، جس سے بھارتی افواج میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔