Get Alerts

مون سون کے 10ویں اسپیل کا الرٹ جاری، پنجاب اور سندھ میں تیز بارشوں کی پیش گوئی

مون سون کے 10ویں اسپیل کا الرٹ جاری، پنجاب اور سندھ میں تیز بارشوں کی پیش گوئی

لاہور:ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے کئی شہروں میں آج سے مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگا جبکہ سندھ میں 7 ستمبر سے موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

 لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔

 نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بادل برسیں گے۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ٹیگز: