Get Alerts

اقرا کنول کو جوا ایپس کی تشہیر پر این سی سی آئی اے کا نوٹس

اقرا کنول کو جوا ایپس کی تشہیر پر این سی سی آئی اے کا نوٹس

لاہور:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے معروف یوٹیوبر اقرا کنول کو سوشل میڈیا پر جوا کھیلنے والی ایپس کی تشہیر کے الزام میں طلب کر لیا ہے۔ ادارے کی جانب سے انہیں اب تک دو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔

اقرا کنول نے اپنے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کے ذریعے تحریری جواب جمع کروایا ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وہ حاملہ ہیں اور ڈاکٹرز نے دو ماہ کے آرام کا مشورہ دیا ہے، اس لیے وہ فی الحال پیش نہیں ہو سکتیں۔

ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ مقررہ وقت پر پیش نہ ہوئیں تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنی صفائی کے لیے کچھ نہیں۔

اقرا کنول کے علاوہ رجب بٹ اور محمد انس کو بھی 9 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ٹیگز: