Get Alerts

یومِ دفاع: مزارِ قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی شاندار پریڈ، گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

یومِ دفاع: مزارِ قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی شاندار پریڈ، گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

کراچی:یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

 تقریب میں ایئر آفیسر کمانڈنگ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان اور ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

 اس موقع پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس پر مشتمل 72 رکنی چاق و چوبند دستے نے پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ دستے میں 64 مرد اور 8 خواتین کیڈٹس شامل تھیں۔

 پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال کر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 یومِ دفاع کے موقع پر منعقدہ یہ تقریب قومی جذبے، حب الوطنی اور وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کی علامت قرار دی گئی۔

ٹیگز: