فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے نے بحیرہ جنوبی چین میں ملکی فوج روانہ کر دی

فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے نے بحیرہ جنوبی چین میں ملکی فوج روانہ کر دی

منیلا :فلپائن کی حکومت نے بحیرہ جنوبی چین کے کئی جزیروں پر ملکی فوج روانہ کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر رودریگو ڈوٹیرٹے نے فوج کو حکم دیا ہے کہ ان تمام جزیروں اور چٹانوں پر فلپائن کا پرچم لہرا دیا جائے، جن پر منیلا حکومت اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتی ہے۔ ان کے بقول فلپائن تمام ممالک کے ساتھ دوستی چاہتا ہے لیکن اپنے تمام علاقوں میں حکومتی رٹ قائم کرنا بھی ضروری ہے۔ اس طرح ڈوٹیرٹے نے بیجنگ حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کا راستہ اختیار کیا ہے۔ بیجنگ حکومت بحیرہ جنوبی چین کے تقریباً تمام جزیروں پر ملکیت کا دعویٰ کرتی ہے۔