وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم کر دی

وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم کر دی
کیپشن: وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم کر دی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی خود مختاری ختم کرتے ہوئے اسے وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایچ ای سی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے، کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی ہے۔ ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے، صدر عارف علوی آج رات آرڈیننس کی منظوری دے دیں گے اور آرڈیننس کو ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال کے لیے ہو گی اور ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی 4 سال کے لیے ہو گی جبکہ چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن  طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

طارق بنوری کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2018 میں تعینات کیا تھا اور چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے اس حوالے سے باقاعدہ آرڈیننس منظور کیا تھا جس کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے 2 سال ہو جانی تھی