نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا

لاہور :نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس  ہوا ،  محسن نقوی نے  سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لئے فوری اورپائیدار اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں انڈسٹری رولز1996 اور موٹر وہیکل آرڈیننس1965 میں ترامیم لا نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پنجاب کے منتخب بڑے روڈز پرڈیجیٹل وزن کانٹے لگانے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا ۔

محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ٹرانسپورٹ کے ڈیجیٹل وزن کی پالیسی وضع کرے گا۔ پنجاب ہائی وے پولیس مال بردار گاڑیوں میں مقررہ وزن کی چیکنگ کرے گی ،ڈیجیٹل کنڈوں کو پی آئی ٹی بی کی ایپ سے منسلک کردیاجائے گا،ہر مال بردار گاڑی کے وزن کا ڈیٹا متعلقہ ضلع کے ڈیش بورڈ تک پہنچ جائے گا۔


کرشنگ پلانٹ،غلہ منڈیوں، سیمنٹ، شوگر اور فرٹیلائز فیکٹریوں او ردیگر انڈسٹریز کے ویٹ مشینوں کو پی آئی ٹی بی ایپ سے منسلک کیا جائے گا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز قانون، صنعت، لوکل گورنمنٹ، تعمیرات و مواصلات، ٹرانسپورٹ، اطلاعات، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ڈی جی ریسکیو 1122 اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

مصنف کے بارے میں