راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں 6 اپریل سے 20 اپریل تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت شہر میں ہر قسم کے اجتماعات اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔
شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے، جلسے، جلوسوں، دھرنوں اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ اسلحہ کی نمائش، لاٹھیوں، پیٹرول بم اور دیگر خطرناک اشیاء ساتھ رکھنے کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں حساس مقامات اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔قانونی کارروائی: انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔