Get Alerts

پاکستان کی مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت، عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

پاکستان کی مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت، عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

اسلام آباد: پاکستان نے مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی قابض افواج کے حالیہ حملے اور نہتے نمازیوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے مقدس مقام کی بے حرمتی اور نمازیوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔ ترجمان نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی اقدام مسجدِ اقصیٰ کے تقدس اور اس کی تاریخی و قانونی حیثیت پر براہِ راست حملہ ہے۔ ایسے واقعات خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور کشیدگی بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری، بالخصوص اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ان مسلسل جارحانہ اقدامات کا نوٹس لیں اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کریں۔پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جب تک فلسطینیوں کو ان کا حقِ خودارادیت نہیں مل جاتا اور اسرائیل عالمی قوانین کی پاسداری نہیں کرتا، خطے میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

ٹیگز: