Get Alerts

صدر زرداری کی بھارتی حملے کی مذمت، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار

صدر زرداری کی بھارتی حملے کی مذمت، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار

اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے کی گئی حالیہ فوجی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں صدر نے کہا کہ بھارت کا اقدام علاقائی امن کے لیے خطرہ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور کسی بھی بیرونی حملے کا موثر جواب دیا جائے گا۔ صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس بھارتی اقدام کی مذمت کرے اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے فعال کردار ادا کرے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا جواب قانون، حکمت اور بھرپور دفاعی تیاریوں سے دے گا۔

ٹیگز: