Get Alerts

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 3 ہزار روپے سستا

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 3 ہزار روپے سستا

کراچی: جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں سونا 30 ڈالر سستا ہو کر 4657 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ٹیگز: