اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی امن کے فروغ میں اسلام آباد کے کردار کی تعریف کی ہے۔
اسلام آباد میں ہائی کمشنر جین میریٹ اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ریگولیٹری اور ادارہ جاتی تعاون کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان نے پیٹرولیم سپلائی کے مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا اور تہران و واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت کردار ادا کیا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارتی روابط کے ذریعے امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور بروقت اقدامات کے ذریعے سپلائی کے تسلسل کو برقرار رکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک جیسے سعودی عرب، عمان اور یو اے ای نے پٹرولیم سپلائی میں تعاون کیا، اور پاکستان میں کھاد کی قیمتیں ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں ایک تہائی ہیں۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت کمزور طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈیز کے ذریعے تحفظ فراہم کر رہی ہے۔