Get Alerts

لاہور: نوازشریف اور مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

 لاہور: نوازشریف اور مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران، جین میریٹ نے نواز شریف کی پاکستان کے لیے گرانقدر خدمات کی تعریف کی اور ان کی سیاسی جدوجہد کو سراہا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جاری منصوبوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا، خاص طور پر ان منصوبوں کی جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم ہیں۔

اس ملاقات میں ثقافتی موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی، اور جین میریٹ نے لاہور میں بسنت کے تہوار پر اپنے اظہارِ مسرت کا بھی ذکر کیا۔

ٹیگز: