Get Alerts

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

تہران:  ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ 115 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

اسی طرح برینٹ خام تیل بھی عالمی مارکیٹ میں 111 ڈالر فی بیرل کے قریب خریدو فروخت ہو رہا ہے۔

ادھر ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 465 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 51 ہزار 673 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کا کاسپی انڈیکس تقریباً ایک فیصد بڑھ گیا جبکہ جاپان کے نکئی انڈیکس اور بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں بھی ٹریڈنگ کے دوران معمولی بہتری دیکھی گئی۔

ٹیگز: