میں نے کمزور خواتین کو پیغام دیا ہے کہ وہ خاموش نہ رہیں ، عائشہ گلالئی

میں نے کمزور خواتین کو پیغام دیا ہے کہ وہ خاموش نہ رہیں ، عائشہ گلالئی

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عزت اور غیر ت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا آج میں نے کمزور خواتین کو پیغام دیا ہے کہ وہ خاموش نہ رہیں ان کے خاندان پر تہمتیں لگیں قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی گئیں پی ٹی آئی میں ہوں تو جیسے ہو سب ٹھیک ہے لیکن باہر جائو تو گالیاں دی جاتی ہیں تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہتی ہوں ان کے ساتھ بھی یہی ہو گا اس کلچر سے آپ بچ نہیں سکیں گے یہ کلچر آپ پر بھی حملہ کرے گا .

قومی اسمبلی میں خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اس ملک کو اللہ تعالٰی نے تمام نعمتوں سے نوازا ہے اس ملک میں نوجوان خواتین صلاحیتوں اس ملک کی عظیم فوج ہے جس کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے .یہ ملک ایٹمی طاقت ہے لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے کہ ان تمام تر نعمتوں کے باوجود ہمارے ملک کا غریب آج اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبو ر ہے ہماری مائیں خود کُشیاں کر رہی ہیں ہمارے نوجوان ڈگریاں لیکر بے روزگار پھر رہے ہیں ملک کو داخلی ا ور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے مجھے تمام وسائل کا ادراک ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ جس ملک اور قوم کی اخلاق اور کردار اس کے لیے چھوٹا ہو جائے جس قوم کے لیے اس دیگر مسائل زیادہ اہم ہوں اس کے مفادات زیادہ اہم ہوں قوم کی ماؤں بیٹیوں کی عزت اسکے لیے اہم ایشو نہ ہو اس قوم کو زوال سے کوئی نہیں بچا سکتا اللہ تعالٰی قرآن میں فرماتے ہیں صفائی نصف ایمان ہے وہ صفائی صرف ظاہر صفائی نہیں وہ صفائی آپ کی روح کی صفائی بھی ہے وہ صفائی آپ کی اندرونی بھی ہے اورکردار کی بھی ہے جو کردار کھوتا ہے وہ سب کچھ کھو دیتا ہے ہمیں کردار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے.

آج مجھے فخر ہے کہ میں اس ملک کی خاتون ایم این اے ہو کر اپنا فرض ادا کر دیا ہے کیونکہ پاکستان کا آئین خواتین کو تحفظ دیتا ہے میں نے اپنے ضمیر پر بات کی اور مجھے اپنے اوپر فخر ہے اور میں اپنے حق کی بات کروں گی میں اس ملک کی پارلیمینٹرین ہوں میرے پاس ایک فورم موجود ہے میرے پاس ایک آواز موجود ہے لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے کہ ہماری وہ کمزور عورتیں جن کے پاس کوئی عہدہ موجود نہیں ہے جن کا دفتروں میں استحصال کیا جاتا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا میں نے آج ان کو حوصلہ اور آواز دی ہے ہمارے ملک میں غریب کی آواز تب تک نہیں سنی جاتی جب تک وہ اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ نہیں لگا لیتا .

مجھے فخر ہے کہ میں ایم این اے کی پوزیشن پر ہوں لیکن آج میں نے ان کمزور خواتین کو پیغام دیا ہے کہ اگر آپ کا استحصال ہوتا ہے تو آپ خاموش رہیں میری آواز سے نہ صرف پاکستان بلکہ باہر کی خواتین کو بھی حوصلہ ملا ہے عمران خان کوئی خدا نہیں ہے ہم شخصیات کو نہیں مانتے ہم مفادات کو نہیں مانتے سیاست کو نہیں مانتے ہمارے لیے سب سے اہم چیز کردار ہونا چاہیے میں اپنے ملک کے نو جوانوں کو کہتی ہوں کہ کسی بھی مذہبی کتاب میں گالی گلوچ کی تربیت نہیں دی جاتی مہذب رویہ اختیار کریں .عائشہ گلا لئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز سے کہتی ہوں کہ جب تک آپ اس پارٹی میں ہیں آپ کی آئو بھگت ہے جیسے ہی آپ چھوڑتے ہیں سوشل بریگیڈ آپ پر حملہ کر دیتی ہے آپ کو قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں میں پی ٹی آئی کے ورکروں اور ایم این ایز کو خبردار کرتی ہوں پی ٹی آئی کا کلچر آپ کو بھی نہیں بخشے گا .

انہوں نے کہا کہ میرے گھر والوں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا میں نے عزت کے لیے بات کی تو مجھے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے میری بہن کو بھی پی ٹی آئی نے نہیں بخشا اسے بھی نشانہ بنایا گیا ہے میرے والد جو قوم کے بچوں کو تعلیم دیتے رہے ہیں اس کو بھی نہیں بخشا گیا پی ٹی آئی کا ایک وزیر غنڈوں کی طرح مسلح جھتے کے ساتھ میری بہن کے فلاحی ہسپتال کا دروازہ توڑ کر داخل ہوتا ہے اور اسے دھمکیاں دیتا ہے یہ کونسا کلچر ہے کے پی کے احتساب کمیشن 63کروڑ سے بنا ہوا ادارہ چار سال میں ایک روپیہ بھی برآمد نہیں کر سکا عمران خان کہتے ہیں بڑی مچھلیوں سے احتساب شروع کرو پھر آپ ایسا کیوں نہیں کرتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں