Get Alerts

حکومت نے بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا

حکومت نے بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:حکومت نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ، نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو ملک واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اور نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو ملک واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں فیصلہ کر لیا ہے اور وزارت خارجہ کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے ۔