لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے سینئر صحافی عامر میراور یوٹیوب وی لاگر عمران شفقت کو گرفتار کر لیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق عامر میر کے خلاف اپنے یوٹیوب چینل پر اداروں کی کردار کشی کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے پہلے عامر میر کے یوٹیوب کے چینل پر موجود مواد کا جائزہ لیا اور پھر گرفتار کیا ۔عامر میر کو سائبر کرائم سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ۔